Geek
Chief Minister (5k+ posts)

ایک تحقیق کے مطابق انٹرنیٹ ایکسپلورر ویب براؤزر استعمال کرنے والے افراد کا آئی کیو دیگر براؤزر
استعمال کرنے والے افراد کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔اپٹی کوئنٹ نامی فرم کی جانب سے کی گئی تحقیق میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کا ایک آئی کیو ٹیسٹ لیا گیا جس کے نتائج کو ان کی ویب براؤزر پسند سے ملا کر دیکھا گیا۔اس تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے والے افراد کی ذہانت کا درجہ کروم، فائرفوکس اور سفاری براؤزر استعمال کرنے والے افراد کے مقابلے میں کم تھا۔اس تحقیق کے دوران سب سے ذہین افراد کمینو اور اوپرا ویب براؤزر کے استعمال کنندہ نکلے۔اس رپورٹ نے انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے والے افراد کو مشتعل کر دیا ہے اور انہوں نے اپٹی کوئنٹ کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی بھی دی ہے۔
محققین نے ایک لاکھ سے زائد انٹرنیٹ صارفین کو ایک فری آن لائن آئی کیو ٹیسٹ دیا تھا۔ جس سے پتہ چلا کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے والوں کا آئی کیو اسّی کے پیٹے میں ہے جبکہ کروم، فائرفوکس اور سفاری براؤزر استعمال کرنے والوں کا آئی کیو سو سے زیادہ نکلا۔ کم استعمال ہونے والے براؤزرز اوپرا اور کمینو کے صارفین کا آئی کیو ایک سو بیس سے زیادہ تھا جو غیر معمولی ہے[HI]۔[/HI][HI]اپٹی کوئنٹ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کم ذہین ہیں بلکہ یہ تحقیق بتاتی ہے کہ اگر آپ کا آئی کیو کم ہے تو اس بات کے امکانات زیادہ ہیں کہ آپ انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کریں[/HI] گے۔انگلینڈ کی کیمبرج یونیورسٹی کے ماہرِ شماریات پروفیسر ڈیوڈ سپیل ہالٹر نے اس تحقیق پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے انٹرنیٹ ایکسپلورر 6 استعمال کرنے والوں کا آئی کیو اسّی کے قریب بتایا ہے جو کہ ایسے افراد کا ہوتا ہے جو بالغوں کی دنیا کا سامنا کرنے کے بمشکل قابل ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تو انٹرنیٹ
ایکسپلورر کے صارفین کی توہین کے مترادف ہے۔
http://www.bbc.co.uk/urdu/science/2011/08/110802_ie_iq_zs.shtml