
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج این سی او سی بند کردیا گیا ہے، این سی او سی کی ٹیم اور قیادت کو مبارکباد دیتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ این سی او سی نے بے مثال قومی اتحاد سے وبا کا کامیابی سے مقابلہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وبا سے نمٹنے کی بہترین حکمت عملی کی دنیا نے تعریف کی۔
https://twitter.com/x/status/1509422346846629891
دوسری جانب سربراہ این سی او سی اسد عمر نے بھی اپنے بیان میں بتایا کہ این سی او سی کے آپریشن کا آج آخری دن ہے۔
https://twitter.com/x/status/1509374023532421121
اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا سے متعلق ذمہ داریاں وزارت صحت کو منتقل کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ این سی او سی کی سربراہی باعث فخر رہی، پاکستان نے جس طرح کورونا پر قابو پایا دنیا نے اس کی تعریف کی۔
اللہ کی رحمت اور پوری قوم کے تعاون سے ہم اس وبا کے چیلنج پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1509374110274813955
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ncoc112.jpg