این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن کی انکوائری رپورٹ :چونکا دینے والے انکشافات

na75-daska12111.jpg


این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی انکوائری رپورٹ کے مندرجات سامنے آ گئے۔ انکوائری کمیٹی نے دھاندلی کا ذمہ دار ڈی آر او اور آر او کو قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں افسران کی جانب سے بروقت فیصلہ کرنے کا فقدان نظر آیا۔

انکوائری کمیٹی کی جانب سے ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں ڈی آر او اور آر او کی ذمہ داریاں نبھانے والے دونوں افسران کو دوبارہ کوئی انتظامی پوسٹ نہ دینے کی سفارش کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پریذائڈنگ افسران کی گمشدگی اتفاق نہیں بلکہ منصوبہ بندی کے تحت ہوئی، پریذائڈنگ افسران کو پہلے پسرور پھر سیالکوٹ لے جایا گیا ، انکوائری رپورٹ میں فردوس عاشق اعوان پر بھی انگلیاں اٹھ گئیں۔


انکوائری رپورٹ کے مطا بق اے سی ڈسکہ کے گھر پر ضمنی انتخاب میں دھاندلی کیلئے میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں فردوس عاشق اعوان اور ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تعلیم محمد اقبال اور دیگر موجود تھے، وزیراعلی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری علی عباس بھی میٹنگ میں موجود تھے، پریذائڈنگ افسران کو شناختی کارڈ کی نقول پر بھی ووٹ ڈالنے کی اجازت دینے کا کہا گیا، عملے کو کہا گیا پولیس اور انتظامیہ کے کام میں مداخلت نہیں کرنی، انتخابی عملہ اور سرکاری مشینری قانون شکنوں کے کٹھ پتلی بنے رہے

الیکشن کمیشن نے انکوئری رپورٹ نظر انداز کرتے ہوئے ذمہ دار قرار پانے والے افسران پر نوازشات کی بارش کر دی۔ اس الیکشن میں ڈی آر او کی ذمہ داری نبھانے والے عابد حسین کو گریڈ 20 میں ترقی دے کر جوائنٹ الیکشن کمشنر پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ جب کہ اسی الیکشن میں آر او کی ذمہ داری نبھانے والے اطہر عباسی کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن لاہور مقرر کر دیا گیا ہے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق پولیس، انتظامیہ اور تعلیمی اداروں کے افسران نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی ہے۔ پولنگ کے روز ہونے والے واقعات سے پولیس اور انتظامیہ آگاہ تھی۔ 20 پریزائڈنگ افسران نتائج کو دوسری جگہ منتقل کرنے اور دباؤ کے تحت نتائج تبدیل کرنے کے مرتکب قرار پائے۔

رپورٹ میں سی ای او ایجوکیشن سیالکوٹ مقبول احمد شاکر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فرخندہ یاسمین بھی ذمہ دار قرار پائیں۔ پریزائیڈنگ افسران سرکاری گاڑی کی بجائے پرائیویٹ گاڑی میں آر او آفس کیلئے نکلے، پریزائیڈنگ افسران دوران ڈیوٹی مختلف افراد سے فون پر بات چیت بھی کرتے رہے اور دوران انکوائری بھی جھوٹ سے کام لیتے رہے۔
 

NCP123

Minister (2k+ posts)
Chaloo ub report aa gai......ub kisi ka bhi kuch nahi UKHAREY gaa koi bhi....buss ye ub so called anchors paisa ley ker 1-2 program kerein gey....aur buss.......
 

Back
Top