
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقہ 193 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر سردار محسن لغاری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 193 کے عوام نے مافیا کو شکست سے دوچار کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کیخلاف سرکاری مشینری ، الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی ) کےمابین گٹھ جوڑ کے باوجود زوردار کامیابی پر محسن لغاری، مینا لغاری، پارٹی کے کارکنان اور حلقہ کے ووٹرز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ مجھےخدشہ ہے کہ اس سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) اور اس کے سرپرستوں پر مزید خوف طاری ہوگا، چنانچہ سپریم کورٹ کے ججز پر غیر معمولی دباؤ کی توقع رکھیے۔
انہوں نےمزید کہا تحریک انصاف کیخلاف سرکاری مشینری،نیوٹرلز اورECP کےمابین گٹھ جوڑ کےباوجود زوردار کامیابی پر محسن لغاری، مینا لغاری،PTI کے کارکنان اورNA-193کےووٹرز کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔ مجھے خدشہ ہے کہ اس سےPDM اور اس کے سرپرستوں پر مزید خوف طاری ہوگا۔ چنانچہSCکےججز پر غیر معمولی دباؤ کی توقع رکھئیے!۔
https://twitter.com/x/status/1629920422643875840
ایک اور بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ میں عوام کا شکرگزار ہوں جو تحریک انصاف کا ساتھ دینے اور این اے 193 میں مافیاز کو شکستِ فاش سے دوچار کرنے کیلئے اس جذبے اور جنون سے تحریک انصاف کو منتخب کرنے نکلے!.
https://twitter.com/x/status/1629922617934200832
واضح رہے کہ راجن پور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 193 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے بھاری مارجن سے میدان مار لیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے امیداروں کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
237 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے محسن لغاری 90ہزار 392 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے ان کے مخالف مسلم لیگ (ن) کے عمار لغاری 55ہزار 218 ووٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی کے اختر حسن گورچانی 20ہزار 74 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آئے۔
https://twitter.com/x/status/1630071063274029057
Last edited by a moderator: