
اینکر عمران خان کے گھر پولیس آگئی۔۔"لگتا ہے میں اپنے گھر میں کوئی بم بنا رہا ہوں، پولیس پھر آگئی"۔ اینکر عمران خان
اینکر عمران خان نے پولیس تحقیقات اور پولیس کی گھر کے باہر آمد کی تصاویر اور ویڈیوشئیر کیں اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ پولیس ایک بار پھر میرے گھر آگئی ۔ یہ حکومت اپنے سیاسی فائدے کے لیے کچھ بھی کر سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں صحافیوں کو مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1538913528316403712 https://twitter.com/x/status/1538868987194482688
اینکر عمران خان نے کچھ دیر بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میرے گھر پولیس 3 بار آئی ہے، لگتا ہے میں اپنے گھر میں کوئی بم بنا رہا ہوں، پولیس تیسری بار بھی آگئی
https://twitter.com/x/status/1538946293753491457
انہوں نے مزید کہا کہ میں صحافی ہوں یا دہشتگرد؟
https://twitter.com/x/status/1538947703236792320
دلچسپ بات یہ کہ پولیس نے اینکر عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سڑک پر ناکہ لگادیا اور پولیس موبائل وین کھڑی کردیں۔اینکر عمران خان نے کا کہ پولیس نے میرے گھر کے دائیں طرف اور بائیں طرف دونوں سائیڈوں پر ناکہ لگادیا تاکہ اگر میں بائیں طرف جاؤں تب بھی پکڑا جاؤں اور دائیں طرف جاؤں تب بھی پکڑا جاؤں۔
https://twitter.com/x/status/1538877216624615424
اس پر ارشد شریف نے کہا کہ یہ بہت ہی گندی حرکتیں ہیں ہراساں کرنیکی۔۔ انہوں نے اینکر عمران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تاریخ کی درست سمت پر کھڑے ہو
https://twitter.com/x/status/1538898209241714688
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imrani1n1n11.jpg