
اینکر عمران ریاض خان کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔میڈیکل رپورٹ میں انکشافات کے بعد عمران ریاض خان نے بیرون ملک ٹیسٹ کروانے تھے
اینکر عمران ریاض کے مطابق انہیں کچھ ایسا کھانے کو دیا گیا جس سے آہستہ آہستہ حالت بگڑ رہی ہے جبکہ عمران ریاض کے وکیل کے مطابق گزشتہ روز میڈیکل ٹیسٹ کروائے گئے تو تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے جس کے بعد بیرون ملک ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا۔
اینکر عمران ریاض کے وکیل میاں علی اشفاق کے مطابق عمران ریاض خان کو آج اپنے طبعی معائنے کے بعد فوری طور پر لیب ٹیسٹ کروانے کے لیے دبئی روانہ ریٹرن ٹکٹ لیے روانہ ھونا تھا جس کہ لیے اپوائٹمنٹ بڑی مشکل سے فوری حاصل کی، لاھور ائیر پورٹ پر نام واچ لسٹ میں نام ھونے کی بنیاد پر روکا گیا ھے-
انہوں نے مزید کہا کہ مزید حالت بگڑنے کی ذمہ داری بھی آپکی ھوگی-
https://twitter.com/x/status/1547711597484732421
اینکر عمران ریاض کا کہنا تھا کہ میرے ڈاکٹرز کے مطابق دوران گرفتاری مجھے کچھ ایسا کھانے کے لیے دیا گیا جو خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ مجھے کچھ ٹیسٹ کروانے تھے۔ تاکہ ثابت کر سکوں کہ کیا کوشش کی گئی ہے۔ایئر پورٹ پر روک لیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1547713485735284740
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imr11h11.jpg