اینکرز کی روایت نے معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا:فواد اور کلاسرا میں بحث

fawad-and-rauf-kalsara-on-htl.jpg


رؤف کلاسرا نے پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران مال روڈ پر واقع سروس ہوٹل کی فروخت پر تنقید کی تو فواد چودھری بھی میدان میں آ گئے اور کہا کہ رؤف کلاسرا نے حقائق چیک بغیر الزام لگا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تجزیہ کار اطہر کاظمی نے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ‏حکمران اتحاد کو عمران خان کا کرپشن کا سیکنڈل نہیں ملا، ڈسپریٹ ہو کر یہ بار بار ذاتی زندگی کو نشانہ بناتے ہیں، کبھی اس کے نکاح پر اعتراض کبھی مبینہ بیٹی والا گھسا پٹا مقدمہ اٹھاتے ہیں، یہ کیسی جمہوری حکومت ہے جو یہ کہتی ہے کہ ہمارے حکومت اس دن شروع ہوئی جب ایک تعیناتی ہوئی۔

اس پر رؤف کلاسرا نے کہا کہ اطہر جس طرح عمران خان نے وزیراعظم ہو کر مال روڈ لاہور جم خانہ کے سامنے 15 کینال کا سروس ہوٹل ایک ہاؤسنگ سوسائٹی مالک کو سنگل بڈ پر صرف پونے دو ارب میں بیچا وہ اپنی جگہ کلاسک کیس ہے۔ پہلے ایک کابینہ اجلاس میں فروخت کرنے سے روک دیا کہ یہ فراڈ ہورہا ہے۔ اتنا سستا؟ اگلے اجلاس میں بیچ دیا۔

https://twitter.com/x/status/1623191195500281856
اس فواد چودھری بھی میدان میں آگئے اور کہا کہ آپ نے دوبارہ حقائق چیک کئے بغیر الزام لگا دیا ، سروسز ہوٹل Open Bidding میں فروخت ہوا تھا خریدار نےجوکابینہ میں بتایا گیا کہا پیسے بڑھانے کیلئے تیار ہے اگر Building height میں اضافے کی اجازت ہو گی لیکن CAAنے تکنیکی بنیادوں پر اس اضافے سے انکار کیا پارلیمانی کمیٹی نے بھی تائید کی ہر معاملے پر حقائق سے متضاد گفتگو اور اسکینڈل بنانے کی ہمارے میڈیا اینکرز کی روایت نے پاکستان کی معیشت کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا اسٹیل ملز پر بھی آپ نے ایسے ہی گفتگو کی اور پاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچا صحافت ذمہ داری کے ساتھ کرنا اہم ہے۔

https://twitter.com/x/status/1623198631221420032

اس پر رؤف کلاسرا بھی چپ نہ رہ پائے اور کہا کہ آپ کو اپنا ہر سکینڈل قصہ کہانی لگتی ہے لیکن دوسروں کی آنکھ کا بال بھی شتہیر لگتا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ یادداشت جواب دے گئی ہے تو احمدنوازسکھیرا سے پوچھ لیں۔ایک فون دوری پر ہیں۔اربوں کا ہوٹل کوڑیوں دام ایک ہاوسنگ سوسائٹی اور ٹی وی چینل مالک لے گیا لیکن اس کا دفاع آپ کے ذمے۔بڑی سخت ڈیوٹی ہے بھائی کی
https://twitter.com/x/status/1623215466570215426
انہوں نےمزید کہا کہ کمال ہے اس معاملے میں پارلیمانی کمیٹی کی بات مان لی گئی کہ ایک ہاوسنگ سوسائٹی مالک کو کھانچا لگانے دو۔مال روڈ پر 15کنال انٹرنیشل سروسز ہوٹل کوڑیوں کے دام بیچنے دو کیونکہ اس پراپرٹی ڈیلر نے چینل کھولنا ہے۔کون سا ہمارا ذاتی ہوٹل بک رہا ہے۔ویسے ایک کنال مال روڈ ریٹس چیک کر لیں بھائی۔
https://twitter.com/x/status/1623216612848422912
 
Last edited by a moderator:

taban

Chief Minister (5k+ posts)
فلاسفرے کو ایک رات کسی اچھے انویسٹی گیٹر جرنلسٹ کے ساتھ بسر کرنی چاہئیے تاکہ وہ اسکی بجا کر اس میں اچھی انویسٹی گیشن کی ٹیکنیک بھر سکے