ایم کیو ایم پاکستان نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا

mqmaahah.jpg

ایم کیو ایم پاکستان نے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا، منتخب نمائندے چند مہینوں کیلئے ایوان میں عوام سے کیے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کر پائیں گے : ایم کیو ایم پاکستان

متحدہ وقومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) رابطہ کمیٹی کا اجلاس پارٹی کی سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل کی زیرصدارت مرکز بہادرآباد میں منعقد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم پاکستان نے ملک میں جاری معاشی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے تحت پارٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی طرف سے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق بھی کر دی گئی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق کراچی میں ضمنی انتخابات والی نشستیں روایتی طور پر ایم کیو ایم پاکستان کی ہیں جنہیں آسانی سے واپس حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن عام انتخابات سے پہلے ضمنی انتخابات کا انعقاد ملکی معیشت کے لیے بوجھ ہوگا اور منتخب نمائندے چند مہینوں کیلئے ایوان میں عوام سے کیے وعدوں پر عملدرآمد نہیں کر پائیں گے اس لیے پارٹی اپنے وسائل اور تمام تر توجہ عام انتخابات پر مرکز رکھے گی۔ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے فیصلے سے ایم کیو ایم کا متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی سے سے ٹیلیفون پر ٹیلیفون پر رابطہ کر کے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی تھی جس پر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پنجاب اور کراچی کے سیاسی حالات میں بہت فرق ہے، ایک ہی فیصلہ دو الگ جگہوں کیلئے موزوں ہونا ضروری نہیں ہے جبکہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات کا پہلے سے بائیکاٹ کر چکی ہے۔
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Pakistan main first time koe be Imran khan kay khelaf election larnay ko teya nhi.
Sab ko Pata ha 13 parties mil ker be har jain ge.
 

Back
Top