
متحدہ قومی موومنٹ لندن کی ویب سائٹ MQM.org جو 22 اگست 2016ء کو بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقاریر کے بعد حکام کی طرف سے ان کی پارٹی کے خلاف کریک ڈائون کے ایک حصے کے طور پر بند کر دی گئی تھی اسے اچانک سے بحال کر دیا گیا ہے۔
ایم کیو ایم کی ویب سائٹ بحالی کے بعد اسٹیبلشمنٹ اور ایم کیو ایم لندن کے درمیان تعلقات کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔
ایم کیو ایم کی ویب سائٹ پر الطاف حسین کی تصاویر کے علاوہ ان کے ویڈیو کلپس موجود ہیں جسے اب عام پاکستانی شہری بھی دیکھ سکیں گے۔ پاکستان میں کسی بھی ویب سائٹ کی بحالی یا بند کرنے کا اختیار پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے پاس ہے جو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی وٹیلی کمیونی کیشن کے زیرانتظام کام کرتی ہے۔

کنوینر متحدھ قومی موومنٹ لندن مصطفیٰ عزیز آبادی نے خبررساں ادارے ڈان کے رابطہ کرنے پر بتایا کہ وہ جانتے ہیں کہ حکام کی طرف سے ان کی سیاسی جماعت کی آفیشل ویب سائٹ کو بحال کر دیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم لندن کے سٹیبلشمنٹ اور حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ ویب سائٹ بحالی کسی غلطی کے باعث ہوئی ہے لیکن ہم اس عمل کو خوش آمدید کہیں گے۔ ہمارا حکام سے مطالبہ ہے کہ سربراہ ایم کیو ایم لندن الطاف حسین کی سیاسی سرگرمیوں پر عائد کی گئی غیرقانونی میڈیا پابندی کو بھی ختم کیا جائے۔

یاد رہے کہ پریس کلب کے باہر کارکنوں کی گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کیخلاف بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے اپنے کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب میں الطاف حسین نے پاکستان مخالف نعرے لگانے کے علاوہ پوری دنیا کے لیے ناسور قرار دیا تھا۔ الطاف حسین کی اشتعال انگیز تقاریر کے بعد ان کی عزیز آباد میں موجود رہائشگاہ اور دفتر بھی سیل کر دیئے گئے تھے جسے نائن زیرو بھی کہا جاتا ہے۔

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5mqmqmunb%3B.jpg