
پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ نے علیم خان کی جانب سے اراکین اسمبلیوں کی خرید وفروخت سے متعلق الزامات پر جواب دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے علیم خان نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے مونس الہیٰ پر الزام عائد کیا کہ مونس الہیٰ 6، 6 کروڑ میں اراکین صوبائی اسمبلیوں کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ نے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے ٹویٹر بیان میں حیرانگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ"ہیں؟ علیم بھائی یہ کیسے ہوسکتا ہے،آپ تو لوگوں سے کہا کرتے تھے کہ میں مونس الہیٰ کے گھر کا خرچ چلاتا ہوں"۔
https://twitter.com/x/status/1510968694628921345
مونس الہیٰ نے علیم خان کی پریس کانفرنس کا وہ حصہ بھی شیئر کیا جس میں وہ مونس الہیٰ پر الزام عائد کرتے دکھائی دے رہے تھے، علیم خان کا کہنا تھا کہ آج جو مونس الہیٰ نےیہاں پر بازار لگایا ہوا ہے جس میں پانچ ، چھ کروڑ کی بولیاں دی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ علیم خان پر الزام لگاؤ تو سہی کہ میں نےپیسے لے لیے ہیں، چوہدری سالک اور چیمہ صاحب کو بھی غدار کہو کہ انہوں نے پیسے لیے،پہلے خود پرویز الہیٰ کو گالیاں دیں اور اب وہی نیا پاکستان بنائیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aleem-monis1h1h.jpg
Last edited by a moderator: