
اےاین پی کا نگراں وزیر صنعت عدنان جلیل کو ہٹانے کا فیصلہ
عوامی نیشنل پارٹی نے نگران وزیر صنعت عدنان جلیل کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا، صوبائی صدر ایمل ولی خان نے عدنان جلیل کو ہٹانے کا کہہ دیا۔ صوبائی وزیر عدنان جلیل نے تصدیق کردی،عوامی نیشنل پارٹی نے نگران وزیر صنعت عدنان جلیل کو ہٹانے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو آگاہ کردیا۔اے این پی نے اشرف داوڑ کا نام نگران صوبائی وزیر کے لیے دے دیا۔
نگران صوبائی وزیر صنعت عدنان جلیل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا انہیں ایمانداری پر ہٹایا جارہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ محکمہ صنعت میں انہوں نے کرپٹ لوگوں کی دم پر پاؤں رکھا ہے۔ عدنان جلیل نے بتایا کہ کے پی ازڈمک کے بورڈ اف گورنر میں کرپٹ لوگ ہیں جو ایماندار بندے کو برداشت نہیں کرتے۔
انہوں نے کہا اُنکے باپ نے پوری عمر سیاست کی اور ایک پیسے کی کرپشن نہیں کی، عدنان جلیل کے مطابق انکو بڑی پیشکشیں کی گئیں مگر انہوں نے ٹھکرا دیں، جب ہر قسم کے ہربے ناکام ہوئے تو اب اُںہیں ہٹایا جارہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amil-wali-khan-wzi-rrr.jpg
Last edited by a moderator: