
دھوکہ دہی اور فراڈ پر ایمازون کی جانب سے پاکستان کے 13000اکائونٹس بند کر دئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایمازون نے مبینہ طور 13000 پاکستانی اکائونٹس بند کردئیے ہیں، جس کی وجہ فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات بتائی جارہی ہے۔
ایمازون نے پاکستان کے صوبے پنجاب کے 2 شہروں ساہیوال اور میاں چنوں کو بلاک بھی کردیا ہےکیونکہ بلاک کیے جانے والے بیشتر فروخت کنندگان کا تعلق ان ہی شہروں سے تھا۔
ایمازون کی جانب سے علاقے بلاک ہونے کے بعد اب وہاں کی آئی پی سے کوئی دوسرا شخص پلیٹ فارم تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔
چھوٹے کاروباری مالکان کا ایمیزون سیلرز بننے کا انتخاب ایک ایسا رجحان ہے جو گزشتہ چند سالوں سے چل رہا ہے۔ کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دینے اور ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے پاکستان پوسٹ کی مختلف پیشکشوں کے تحت حکومتی تعاون کی وجہ سے یہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔
واضح رہے کہ جولائی 2022 کی رپورٹ کے مطابق ایمازون مارکیٹ پلیس پر 1.2 ملین رجسٹرڈ تاجروں کے ساتھ امریکا اور چین کے بعد پاکستان تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔صرف ایک سال کے قلیل عرصہ میں پاکستان سے 12 لاکھ تاجر ایمازون سے رجسٹر ہوئے۔
خیال کیا جارہا ہے کہ ایمازون کے ذریعے مصنوعات کی فروخت / برآمدات سے پاکستان 28 ارب ڈالر سالانہ کما سکے گا لیکن اسکے لئے پاکستان کو ایمازون پر جعلسازی روکنے کیلئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/amazon11211.jpg