ایمازون کی جانب سے پاکستان کے 13000 سے زائداکاؤنٹس کیوں بندکردئیے گئے؟

amazon11211.jpg


دھوکہ دہی اور فراڈ پر ایمازون کی جانب سے پاکستان کے 13000اکائونٹس بند کر دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایمازون نے مبینہ طور 13000 پاکستانی اکائونٹس بند کردئیے ہیں، جس کی وجہ فراڈ اور دھوکہ دہی کے الزامات بتائی جارہی ہے۔

ایمازون نے پاکستان کے صوبے پنجاب کے 2 شہروں ساہیوال اور میاں چنوں کو بلاک بھی کردیا ہےکیونکہ بلاک کیے جانے والے بیشتر فروخت کنندگان کا تعلق ان ہی شہروں سے تھا۔

ایمازون کی جانب سے علاقے بلاک ہونے کے بعد اب وہاں کی آئی پی سے کوئی دوسرا شخص پلیٹ فارم تک رسائی حاصل نہیں کرسکتا۔

چھوٹے کاروباری مالکان کا ایمیزون سیلرز بننے کا انتخاب ایک ایسا رجحان ہے جو گزشتہ چند سالوں سے چل رہا ہے۔ کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دینے اور ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے پاکستان پوسٹ کی مختلف پیشکشوں کے تحت حکومتی تعاون کی وجہ سے یہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ جولائی 2022 کی رپورٹ کے مطابق ایمازون مارکیٹ پلیس پر 1.2 ملین رجسٹرڈ تاجروں کے ساتھ امریکا اور چین کے بعد پاکستان تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔صرف ایک سال کے قلیل عرصہ میں پاکستان سے 12 لاکھ تاجر ایمازون سے رجسٹر ہوئے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ ایمازون کے ذریعے مصنوعات کی فروخت / برآمدات سے پاکستان 28 ارب ڈالر سالانہ کما سکے گا لیکن اسکے لئے پاکستان کو ایمازون پر جعلسازی روکنے کیلئے سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)
جہاں وزیر اعظم اور ساری کابینہ خود
چور ڈاکو فراڈئے حرام خور اور جعلسازہو وہاں جعل سازی کیسے رکے گی

ان دونوں شہروں کے بیشتر ایم این ایز اور ایم پی ایز نونی ہیں . جیسے لیڈر ویسے ہی ووٹرز اور سپوٹرز

پس ثابت ہوا کہ نونی ہوں اور چور فراڈیے نہ ہوں........ ہو نہیں سکتا . سورج مغرب سے نکل سکتا ہے لیکن نونی چور ٹھیک نہیں ہو سکتے . انکے ڈی این میں ہی چوری کے کروموسومز ہیں
 

Muskerahat

Chief Minister (5k+ posts)
چور لیگ خود چور ہو تو ان کو ملک کی عزت کی کیا پروارہ یہ خود اربوں ڈالر کا ملک کو چونا لگا چکے ہیں . یہ ملک کی بہت بڑی بدنامی ہے ان کے خلاف سخت کاروائی کرنی ہو گی جنہوں نے ایمازون پر فراڈ کیا .یہ امریکن کمپنی صرف عمران خان لا سکتا ہے اور لایا تھا .ان کو معلوم تھا خان ایماندار ہے
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
This is Pakistanis own fault, watch this and you will realize why Amazon doesn't want to do business with Pakistan

 

Back
Top