ایلون مسک پول کرواکر پھنس گئے، ٹوئٹر کی سربراہی چھوڑنے کا مشورہ

elon-musaka.jpg

ایلون مسک کو ٹوئٹر کا سربراہ رہنا چاہئے یا نہیں، ستاون فیصد عوام نے عہدے چھوڑے کا مشورہ دے ڈالا، ٹوئٹر کے بانی نے اس حوالے سے آن لائن ووٹنگ کروائی جس میں ستاون فیصد عوام نے کہا کہ ایلون مسک عہدہ چھوڑدیں، جبکہ دیگر بیالیس فیصد عوام نے کہا کہ ایلون مسک ہی ٹوئٹر کے بانی رہیں۔

ایلون مسک نے عوام سے آن لائن رائے مانگی تھی،12 کروڑ سے زائد افراد ٹوئٹر پولنگ میں حصہ لینے کے اہل تھے،انہوں نے صارفین سے رائے مانگتے ہوئے یہ لکھا تھا کہ صارفین جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قبول ہو گا۔

ایلون مسک نے گزشتہ روز جہاں فیفا ورلڈ کپ 2022 انجوائے کیا وہیں ساتھ ایک پوسٹ میں لوگوں سے سوال بھی کر دیا کہ کیا میں ٹوئٹر کے سربراہ کا عہدہ چھوڑ دوں ؟انھوں نے کہا کہ وہ پول کے نتائج کی پابندی کریں گے اور صارفین جو بھی فیصلہ کریں گے انھیں قبول ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1604617643973124097
ایلون مسک کے ٹوئٹر کے سربراہ بننے کے بعد سے صارفین پہلے ہی ان کی پالیسی سے کافی نالاں ہیں،ایلون مسک اگر ٹوئٹر کی سربراہی سے دور ہوگئے تو ان کی جگہ کون آئے گا؟