
پینٹاگون نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی دیکھ بھال کے لیے آلات اور سروسز کی مد میں 45 کروڑ ڈالر کے ممکنہ معاہدے کی منظوری دے دی، گزشتہ ہفتے وزارتِ دفاع نے معاہدے کی تصدیق کی تھی۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ایف 16 پروگرام سے پاکستان کو انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں مدد ملتی ہے اور امریکہ توقع کرتا ہے کہ پاکستان تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کرے گا۔
نیڈ پرائس نے کہا کہ کانگریس کو معاہدے کے حوالے آگاہ کردیا ہے،پاکستان انسداد دہشت گردی میں ایک اہم شراکت دار ہے۔ اور یہ امریکہ کی دیرینہ پالیسی ہے کہ ایسے پروگرام کی دیکھ بھال اور بحالی کے پیکجز فراہم کیے جاتے ہیں،پاکستان کا ایف 16 پروگرام امریکہ اور پاکستان کے وسیع تر باہمی تعلقات کا اہم حصہ ہے۔
بریفنگ میں نیڈ پرائس نے بتایا کہ پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر افسردہ ہیں، اس مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،نیڈ پرائس کے مطابق صرف اس مالی سال کے دوران امریکہ نے پانچ کروڑ ڈالر سے زائد کی انسانی امداد فراہم کی ہے جس میں خوراک، غذائیت، نقد رقم، پینے کا صاف پانی سمیت دیگر سامان شامل ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6pakusfa6faida.jpg