
ایف بی آر نے مقررہ ہدف سے زائد ریونیو حاصل کرلیا۔۔ محصولات میں 30 فیصد اضافہ
ایف بی آر نے رواں مالی سال میں جولائی 2021 سے جنوری 2022 میں حاصل کردہ ریونیو کی ابتدائی تفصیلات جاری کردی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ سال ماہ کے پہلے 7 ماہ میں مقررہ ہدف سے 262 ارب روپے کے زائد ٹیکس وصول کرچکے ہیں۔
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے3352ارب روپے کا خالص ریونیو حاصل کیا ہے جو کہ اس عرصہ کے مقرر کردہ ہدف 3090ارب روپے رہا۔
ایف بی آر حکام کے مطابق اکٹھا کیا گیا ٹیکس ہدف سے 262 ارب روپے اضافی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1488198576031551488
فرخ حبیب نے بھی ٹیکس وصولی پر اعدادوشمار دیتے ہوئے حکومت کی کامیابی قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1488199450321653763
حکام کے مطابق پچھلے سال اسی عرصے کے دوران 2571 ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا گیا تھا جو اس سال کے اس عرصے میں 30.4 فیصد زیادہ ہے۔
ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق جنوری2022 میں430 ارب روپے کا نیٹ ریونیو حاصل کیا جبکہ پچھلے سال جنوری 2021 میں 367ارب روپے حاصل کئے گئے تھے اور اس طرح موجودہ سال جنوری میں 17.2فیصد کااضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق گراس ریونیو گزشتہ سال جولائی 2020 تا جنوری 2021 کے 2705 ارب روپے کے مقابلے میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 3533 ارب روپے رہا جو 30.6 فیصد زیادہ ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2021 تا جنوری 2022 میں 182 ارب روپے کے ریفنڈ جاری کیے گئے جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 134 ارب روپے تھے، اس طرح ریفنڈ کے اجرا میں 35.9 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکے ابوجود ایف بی آرکوحکومت کی طرف سے قیمتوں کو مستحکم رکھنے جیسے اقدامات اور متعدد چیلنجزکا سامنا ہے لیکن اسکے باوجود ریونیو میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fbr0011j2h31.jpg
Last edited by a moderator: