
وفاقی تحقیقاتی ادارے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے کامیاب کارروائی کی، مالی فراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شکایت کنندہ کے بیٹے سے لڑکی بن کرسوشل میڈیا پر رابطہ کیا اور خود کو کینسر کا مریض ظاہر کرتے ہوئے رقم ہتھیائی۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ملزم نے من گھڑت پریشانیوں کا بتاکر متاثرہ فرد سے لاکھوں روپے بٹورے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم مجموعی طورپر 12 لاکھ روپے سے زائد وصول کر چکا تھا، ملزم دیگر ساتھیوں کے ساتھ متاثرہ فیملی کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
گرفتار ملزم طلحہ محمود نے لڑکی بن کر لڑکے سے فیس بک پر رابطہ کیا,ملزم نے من گھڑت پریشانیوں کا حوالہ دیتے ہوئے متاثرہ لڑکے سے لاکھوں روپے بٹورے۔ ملزم طلحہ محمود کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔
ریکارڈ کے مطابق ملزم مجموعی طور پر 12 لاکھ روپے سے زائد وصول کر چکا تھا اور اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ متاثرہ لڑکے کو دھمکیاں بھی دیتا رہا۔
فراڈ سے حاصل کردہ رقوم مختلف موبائل اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی گئی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔
آن لائن خریداری اور تجارت میں سہولت فراہم کرنے والی امریکی کمپنی 'ویزا' کی ریسرچ کے مطابق 91 فیصد پاکستانی صارفین آن لائن مجرمانہ سرگرمیوں کے بارے میں انتباہی علامات کو نظر انداز کر دیتے ہیں جو انہیں دھوکہ دہی کے بڑے خطرے سے دوچار کرتی ہیں۔
سان فرانسسکو، کیلی فورنیا میں ہیڈ کوارٹر رکھنے والی ویزا انکارپوریشن دنیا بھر میں زیادہ تر ڈیبٹ، کریڈٹ اور پری پیڈ کارڈز کے ذریعے الیکٹرانک فنڈز کی منتقلی کو قابل بناتا ہے۔
یہ ادارہ سالانہ ریسرچ کا انعقاد کرتا ہے تاکہ صارفین کی بیداری میں اضافہ ہو اور آن لائن مالیاتی لین دین کو ترجیح دینے والے لوگوں کی حفاظت کو درپیش خطرات سے نمٹا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4fiacybercrimeme.png