ایف آئی اے کا شہباز شریف ،حمزہ منی لانڈرنگ کیس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ

FIA-and-hamza-shehbaz.jpg


ایف آئی اے نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ودیگر کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے کی۔ معزز جج نےایف آئی اے پراسکیوشن ٹیم کی درخواست کو ریکارڈ کاحصہ بنا دیا۔

تحریری حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ 11 اپریل کو سماعت کے بعد ایف آئی اے نے ٹرائل میں عدم دلچسپی کی درخواست دی ہے۔ اسپیشل پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے شہباز شریف اورحمزہ شہباز کے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بننے کے باعث پراسیکیوشن ٹیم کو پیشی سے روکا ہے۔


ایف آئی اے کے اسپیشل پراسکیوٹر نے بتایا کہ ڈی جی ایف آئی اے نے بذریعہ تفتیشی افسر ایسا کرنے کا کہا ہے۔ تحریری حکم کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کی 11 اپریل کو سماعت کے بعد سپیشل پراسکیوٹر ایف آئی اے نے ٹرائل میں عدم دلچسپی کی درخواست دائر کی تھی۔

اسپیشل پراسکیوٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے نے تفتیشی افسر کے ذریعے شہباز شریف کیخلاف پیش نہ ہونے کا کہا، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وزیراعظم اور وزیر اعلی بننے کے باعث پراسکیوشن کو پیش ہونے سے روکا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1524628324215140352
اسپیشل پراسکیوٹر سکندر ذوالقرنین سلیم نے بتایا کہ ایف آئی اے کے متعلقہ حکام نے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر کیخلاف ٹرائل میں عدم دلچسپی ظاہر کی، جس کے بعد سپیشل پراسکیوٹر ایف آئی اے کی عدم پیشی کی درخواست کو ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا۔
 
Last edited:

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

اس وقت پاکستان موروثی بد معاش مافیا کی گرفت میں ہے . ہر قسم کا چیف بلیک میل ہو چکا ہے یا بک چکا ہے یا بےغیرت بن گیا ہے . عظمی اور عا لیہ کی آوارگی کے سب دلدادہ ہیں . شمشیر و سنان والے طائوس و رباب کے آگے بےخودی میں مشغول رقص ہیں . دعا ہے کہ الله کسی مرد مومن کو اتارے تاکہ ملک اس بحران سے باہر آ سکے . آمین​

 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
What a shame that criminals are ruling the country. So we have the right to say that we are living in a banana republic.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور