ایف آئی اے نے فرخ حبیب اور اعجازالحق کو کیوں طلب کیا؟

ijaz.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیےجانے پر کہاہے کہ جتنی انتقامی کارروائیاں کرنی ہیں کرلو، عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب اور مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کو طلب کرلیا ہے، ایف آئی اےفیصل آباد نے فرخ حبیب پر اختیارات کےناجائز استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فرخ حبیب 21 فروری کو ایف آئی اے فیصل آباد کے سامنے پیش ہوں اور اپنے ساتھ تمام دستاویزات لےکر آئے۔

ایف آئی اے نے مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق کو بھی طلب کرلیا ہے، اعجاز الحق پر منی لانڈرنگ، آمدن سے زائد اثاثہ جات رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے،ان پر 1اعشاریہ8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا بھی الزام ہے۔

ایف آئی اے نے اعجاز الحق کو بھی 21 فروری کو ایف آئی اے فیصل آباد آفس پیش ہونے کی ہدایات کی ہیں۔

فرخ حبیب نے ایف آئی اے کا نوٹس موصول ہونے کےبعد مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلے توہین عدالت کرکے فواد چوہدری پر ڈکیتی کا پرچہ درج کیا گیا، اب ایف آئی اے نے من گھڑت انکوائری میں نوٹس جاری کردیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور راناثناء اللہ جتنی مرضی انتقامی کارروائیاں کرلیں، ہم عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں اور حق سچ کی آواز بلند کرتے رہیں گے، انشااللہ۔
 

Back
Top