
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کا ایف آئی اے، نیب اور اے این ایف پر دباؤ ڈالنا شرمناک ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت اپنے کیسز کے خاتمے کیلئے ایف آئی اے، نیب اور اے این ایف پر دباؤ ڈال رہی ہے جو شرمناک اور افسوسناک ہے۔
https://twitter.com/x/status/1527152363852767232
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا سوموٹو لینا ایک تاریخی سنہرا فیصلہ ہے، اب اداروں اور عدلیہ پر اہم ذمہ داری آجاتی ہے تاکہ بیورو کریسی دیانت دارانہ اورایمان دارانہ فصلے کرسکے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3sheikhudabaoshrmnaak.jpg