ایفی ڈرین کیس ضمانتیں خارج

Arslan

Moderator
راولپنڈی: لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس اعجازاحمداورجسٹس فرخ عرفان خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ و اسمگلنگ کیس میں نامزد11 ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں، مرکزی ملزم داناس کمپنی کے ڈائریکٹر کرنل ریٹائرڈطاہر الودود لاہوتی عدالت میں پیش ہوئے بغیردوسری بارفرارہوگئے۔



9ملزمان کواینٹی نارکوٹکس فورس کی بھاری نفری نے کمرہ عدالت کے دروازے پر ہتھکڑیاں لگا کر گرفتارکر لیا جبکہ ایک ملزم مرزاعبدالرحمٰن پہلے ہی جیل میں ہے، مفرور ملزم کرنل طاہر الودود لاہوتی کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے گئے لیکن کامیابی نہیں ملی۔گرفتارملزمان میںن لیگ کے سابق رکن اسمبلی حنیف عباسی کے بھائی باسط عباسی، منیجرعامر بلال، جنوم فارما سیوٹیکل کمپنی کے ڈائریکٹرابوذر، پاکستان کیمسٹس اینڈڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے رہنماسید سراج الدین شاہ، نیوٹرو فارماسیوٹیکل کے ڈائریکٹر حامدرضا اوران کے دیگر3ملازمین، ریمنڈ فارماکے ڈائریکٹرچوہدری آصف شامل ہیں۔ ان تمام9 ملزمان کوآج (جمعے کو) اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت پیش کرکے7روزہ جسمانی ریمانڈ لیاجائے گا۔
6170.jpg

اے این ایف کے پراسیکیوٹر شاہد محمود عباسی اور تفتیشی افسر ایس ایس پی عابدذوالفقارکاموقف تھا کہ ملزمان نے ایفی ڈرین کا کوٹہ حاصل کیا مگر ادویہ بنانے کے بجائے افغانستان اسمگل کرکے کروڑوں روپے کمائے۔انھوں نے استدعاکی کہ ملزمان سے ایفی ڈرین برآمدکرنا ہے اوران کی مدد سے دیگراسمگلروں کو گرفتارکرنا ہے، اس لیے عبوری ضمانتیں منسوخ کی جائیں تاکہ تفتیش مکمل کی جاسکے۔عدالت نے قرار دیا کہ بادی النظر میں ایفی ڈرین کوٹے کاغلط استعمال ثابت ہوتا ہے۔ اے این ایف کے ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ گرفتاری کے بعد ملزمان نے ایفی ڈرین حاصل کرنے کااعتراف کیاہے۔ ملزمان کے وکلا سردار اسحاق، عبدالرشید شیخ،احسن حمید اللہ اوریاسرشاہ ترمذی کاموقف تھاکہ ملزمان بے گناہ ہیں۔

source
 

احمد

Senator (1k+ posts)
جب تک '' کھوتے '' کے منہ والا '' حنیفا کنجر '' سزا نہیں پاتا '' ماحول '' نہیں بنے گا ۔۔۔۔
 

Noorinat

MPA (400+ posts)
Mahoul ban jay ga zara saber ker loo ....... Hanif Abassi Pandit Morere Mal lazman giraftar ho ga.......don't worry