
مسلم لیگ ن کے رہنما محمد حنیف عباسی کو وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی کے عہدے پرتعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں تحریر ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا۔ رہنما ن لیگ حنیف عباسی کا درجہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1519309985884299267
واضح رہے کہ حنیف عباسی کو ایفڈرین کیس میں عدالت نے سزا سنائی تھی۔ حنیف عباسی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے 2019 میں ان کی سزا کو معطل کرتے ہوئے ان کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے 37 ویں وزیر خارجہ کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا ہے،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 33 برس، سات ماہ اور چھ دن کی عمر میں حلف اٹھا کر پاکستان کے کم عمر ترین وزیرخارجہ بننے کا اعزاز حاصل کیا، ان کے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کے 12 ویں وزیر خارجہ تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8hanifabbasishebasa.jpg