
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے کہا ہے کہ ایشین ہاکی چیمپئن شپ کیلئے قومی ٹیم ادھار کی ٹکٹوں پر چین گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ دلاسہ دیا گیا تھا کہ ٹیم کو چین بھیجنے کیلئے پیسہ مل جائے گا،تاہم ٹیم کو ادھار کی ٹکٹوں پر ایشین ہاکی چیمپئن شپ کیلئے چین بھیجا گیا ہے۔
انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا اور کہا کہ ہاکی کیلئے خصوصی گرانٹ دی جائے ، ہمیں ہاکی پر توجہ کی ضرورت ہے۔
صدر پی ایچ ایف کا کہنا تھا کہ ایشین ہاکی چیمپئن شپ میں روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ٹف ہوگا، بھارت رینکنگ میں پاکستان سے بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ایچ ایف کی رٹ قائم کرنے کیلئے آئندہ ہفتے کراچی جاؤں گا، اس کیلئے ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کا چارج واپس لیا جائے گا اور فیڈریشن کی رٹ قائم کیجائے گی،اسٹیڈیم کا چارج واپس لینے کیلئے آئی جی سندھ کو خط لکھ رہے ہیں، کانگریس نے متوازی فیڈریشن بنانے والوں کے خلاف ایکشن لینے کی منظوری دی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6paiisiisudhahrkitickket.png