
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی کی پیش گوئی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشین ڈویلپمنٹ آؤٹ لک جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح 2 سال کی پست ترین سطح پر آچکی ہے اور اس میں مزید کمی کا بھی امکان ہے۔
ایشین ڈویلپمنٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں معاشی نظم و ضبط کی وجہ سے معیشت مضبوط ہورہی ہے، پاکستان کی شرح نمو رواں مالی سال 2اعشاریہ8 فیصد تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی شرح نمو 2اعشاریہ 4 فیصد تھی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 15 فیصد تک رہ سکتی ہے، گزشتہ مالی سال مہنگائی کی شرح 23اعشاریہ 4فیصد رہی، اس وقت مہنگائی کی شرح 2 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہے، پاکستان میں کاروباری ماحول ، توانائی کے شعبے کی صلاحیت، ایکسچینج ریٹ کی وجہ سے معاشی بہتری ہوئی ہے۔
اے ڈی بی کے مطابق ساؤتھ ریجن میں رواں مالی سال میں پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ سب سے کم ہوگی، اور مہنگائی کی شرح سب سے زیادہ رہنے کا امکان ہے، رواں سال بھی پاکستان کو قرضوں پر سود کی ادائیگیوں کیلئے فنڈز کا مسئلہ درپیش رہے گا، مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کا 8 فیصد رہنے کا امکنا ہے جبکہ پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے گروتھ بڑھے گی، تاہم ملک کو معاشی و سیاسی لحاظ سے دباؤ کا سامناہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5asianndelvpmmememehngai.png