
ایشیاکپ میں بھارت اورہانگ کانگ کے درمیان میچ میں ایک کھلاڑی نے اپنی محبوبہ کو گراؤنڈ میں ہی شادی کی پیشکش کردی۔
تفصیلات کے مطابق میچ کےدوران ہانگ کانگ کو بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم ہانگ کانگ کے ایک کھلاڑی کنچت شاہ نے میچ سےزیادہ توجہ اپنی جانب کھینچ لی، ان کی ویڈیو ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سےٹویٹر پر شیئرکی گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میچ کے اختتام کےبعد کنچت شاہ نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی گیلری میں آئے جہاں ان کی دوست براجمان تھیں، کنچت ان کے سامنے گھٹنوں پر بیٹھے اور جیب سے انگوٹھی نکال کر انگریزی میں انہیں شادی کی پیشکش کی۔
کنچت کی دوست اس طرح بھرے گراؤنڈ میں شادی کی پیشکش پر نا صرف حیران ہوئیں بلکہ خوش بھی نظر آئیں ، انہوں نے ہاں میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہا میں کیا ردعمل دوں۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز ایشیاء کپ میں بھارت اور ہانگ کانگ کا میچ ہوا جس میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دیدی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kinchit111.jpg