
ایران نے اسرائیل کے خلاف اپنی جوابی کارروائی کو "آپریشن وعدہ صادق 3" کا نام دے دیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل پر جوابی حملوں کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اب تک 100 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جا چکے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1933751565795606767
اسرائیلی فوج نے ملک بھر میں شہریوں کو تا حکم ثانی محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر اسرائیلی حکومت نے ہنگامی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
خیال رہے کہ اس کشیدگی کی ابتدا اسرائیل کے اُس حملے سے ہوئی جو جمعے کی صبح ایران کے مختلف حصوں پر کیا گیا۔ اسرائیلی فضائیہ نے فوجی قیادت کی رہائش گاہوں اور حساس فوجی و جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔ ان حملوں میں 6 ایرانی سائنسدانوں سمیت 78 افراد شہید ہوئے تھے۔
ایران کی جانب سے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب پر بھی شدید میزائل حملے کیے گئے، جن کی متعدد ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں۔ ویڈیوز میں عمارتوں اور گاڑیوں کی تباہی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔
خطے میں کشیدگی بدستور برقرار ہے اور عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
https://twitter.com/x/status/1933690032017322343
Last edited: