
امریکہ نے پاکستان کو ایران سے معاہدے کرنے کی صورت میں ممکنہ اثرات کے حوالے سے وارننگ جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں روٹین نیوز بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر سے ایک صحافی نے ایران کی جانب سے پاکستان کو گیس پائپ لائن مکمل کرنے کیلئے دیئے گئے نوٹس سے متعلق سوال کیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اس سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے توانائی کے بحران سے نمٹنے میں مدد کرنا امریکہ کی ترجیحات میں شامل ہے، ہم پاکستانی حکومت کے ساتھ توانائی کے شعبہ پر تعاون جاری رکھیں گے، پاکستان ایران پر عائد عالمی پابندیوں کی وجہ سے پائپ لائن منصوبہ مکمل نہیں کررپارہا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیوں کا نفاذ جاری رکھیں گے، گزشتہ ہفتے بلوچستان میں عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہے، پاکستانی عوام نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا ہے، متاثرہ پاکستانیوں کے اہلخانہ اور پیاروں کیلئے ہمارے دل دکھتے ہیں۔
امریکی ترجمان محکمہ خارجہ نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنا دونوں ممالک کا مشترکہ مفاد ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ مہینے ایران نے پاکستان کو آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے کے تحت لائپ لائن کی تعمیر کیلئے اپنا آخری نوٹس جاری کرکیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ستمبر 2024 میں پاکستان کے خلاف پیرس کی ثالثی عدالت سے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5pakisaususmiakrirna.png