ایران اور عمان میں طوفان'شاہین'کی تباہ کاریاں،2پاکستانیوں سمیت9افرادجاں بحق

11.jpg

ایران اور عمان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان'شاہین' کی تباہ کاریوں سے 2 پاکستانی مزدوروں سمیت 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سمندری طوفان 'شاہین' ایران اور عمان کے ساحلوں سے ٹکرا گیا ہے جس کے باعث ساحلی علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا اور 120 سے 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں9 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عمان میں طوفان کی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے 3 مزدور ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جن میں 2 پاکستانی مزدور بھی شامل تھے، عمان میں شدید بارشوں سے مرکزی شاہراہیں اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ خراب موسم کے باعث پروازیں بھی معطل کردی گئی ہیں۔


عمان میں طوفان اور خراب موسم کے باعث احتیاطی تدابیر کے تحت 2 روز کی عام تعطیل کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب طوفان شاہین ایران کے ساحلی علاقوں اور چاہ بہار بندرگاہ سے بھی ٹکرایا، ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا جس سے
علاقے میں مواصلات اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔

طوفان اور موسم کی تباہ کاریوں کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں 6 افراد جان سے گئے۔
 

Back
Top