
مشرق وسطیٰ میں جنگ کی صورتحال مزید تشویشناک ہوگئی ہے، ایران نے اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ ہیڈکوارٹر پر حملے کے بعد لبنان میں جنگجو بھیجنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔
امریکی خبررساں ادارےاین بی سی کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ایران نے لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف عسکریت پسندوں کو بھیجنے کا ایک منصوبہ تیار کیا ہے، ایرانی نائب عالمی امور حسن اختری نے کہا ہے کہ حکام 1981 کی طرح لبنان میں لڑائی کی اجازت دیں گے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز کی جانب سے لبنان میں حزب اللہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ، اسرائیلی حملے میں حسن نصر اللہ شہید ہو گئے،
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ لبنان پر ہونےوالے فضائی حملوں میں حسن نصر اللہ کی بیٹی اور حزب اللہ کے اہم کمانڈر بھی مارے گئے ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو نامعلوم محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور انہیں سخت حفاظتی اقدامات میں رکھا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4kamaniaimehehmamusksj.png