
ہزاروں سال کی تاریخ کے پنجاب کو رنگ برنگی واسکٹوں والے کے حوالے کر کے ہمیں کونسی سزا دی جا رہی؟سری لنکا کادیوالیہ نکالنے والے راجہ پاکسے خاندان اور پاکستانی معیشت کو تباہ کرنے والی شریف فیملی میں حیرت انگیز مماثلت پر ایاز امیر نے تفصیل بتادی۔
دنیا نیوز کے پروگرام تھنک ٹینک سے گفتگو میں ایاز امیر کہا کہ کسی نے جواز بتایا کہ پنجاب کے لوگ بڑے گناہ گارہیں، ہمیں اپنے گناہوں کی سزا ملنی چاہئے،پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ پنجاب ہے، اس کو برنگی واسکٹوں والے کے حوالے کردیا۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان مماثلت کریں تو شریف فیملی ایسی ہی ہے جیسےسری لنکا میں پاکسے فیملی ہے،ایک وزیراعظم، ایک صدر، ایک اسمبلی کا اسپیکر،یہ ہی پنجاب میں چل رہاہے۔
ایاز میر نے کہا کہ پنجاب میں انفرااسٹرکچر کے دو بڑے پراجیکٹ ادھار کے پیسوں سے بنائے گئے ہیں،ان پراجیکٹس کی کچھ حاصل نہیں ہے،سری لنکا میں بھی یہ ہی کیا گیا، جو ان کا آبائی علاقہ یعنی جاتی امرا ہے سری لنکا میں وہاں اسٹیڈیم بن رہا ہے بڑا سا۔
https://twitter.com/x/status/1533340614565183488
انہوں نے کہا کہ سری لنکا کے جاتی امرا میں ایک بڑی بندرگاہ بن رہی ہے، اوور پاس بن رہے ہیں، دیگر پروجیکٹس پر کام جاری ہے،سب کچھ ویسا ہی جیسا شریف خاندان کررہاہے۔