ایئر انڈیا کا اپنے عملے کے ساتھ برا سلوک, تنقید کی زد میں

9airinidjworkers.png

پڑوسی ملک بھارت میں انسانوں کے ساتھ ناروا سلوک کے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں پھر چاہے مسلمانوں کے ساتھ ہو یا اقلیتوں کے ساتھ اور اب تو مودی سرکار کے اس ملک میں کام کرنے والوں کو بھی نہیں بخشا جارہا, ایئر انڈیا کے عملے کے ساتھ برے سلوک کا واقعہ سامنے آگیا.

ایئر لائنز اپنے کیبن کریو کے لیے طویل پروازوں کے بعد ہوٹل بک کرواتی ہیں تاکہ ان کے آرام کا خیال رکھا جا سکے لیکن حال ہی میں ایئر انڈیا کو اپنے عملے کے ارکان کے لیے مناسب رہائش فراہم نہ کرنے پر تنقید کا سامناہے,بھارتی ایئر لائن کے کیبن کریو کے ساتھ پیش آنے والے واقعے نے عالمی میڈیا کو بھی متوجہ کرلیا,


عملے کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے منیشا سیگل نے ایئر انڈیا کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اگر آپ ایئر انڈیا کو عالمی معیار کی ایئر لائن بنانا چاہتے ہیں تو ایک لمبی فلائٹ سے واپس آنے والے ائیر لائن کے عملے کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کرناچاہیے۔


https://twitter.com/x/status/1811286477843882183
صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 4 گھنٹے تک عملہ ہوٹل تلاش کرتا رہا اور آخر کار آپ نے ان کو ایسا کمرہ دیا جس میں نہ کوئی بیڈ شیٹ ہے نہ تولیے اوت سہولیات کا فقدان ہے اور یہ ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیند سے محروم جہاز کا عملہ آپ کے اس توہین آمیز سلوک کو ہمیشہ یاد رکھے گا۔ صارفین کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، ان کا کہنا ہے کہ یقین نہیں آتا کہ ائیر لائن کے عملے کو دی جانے والی سہولیات اتنی بری ہو سکتی ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ سستی ترین ایئر لائنز بھی اپنے عملے کے ساتھ اتنا برا سلوک نہیں کرتیں جتنا ایئر انڈیا نے اپنے عملے کے ساتھ کیا۔

https://twitter.com/x/status/1811307624643584083
سنجے نامی صارف نے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آ رہا کہ ایئر انڈیا نے اپنا معیار اتنا گرا لیا ہے۔

جہاں کئی صارفین اس پر تنقید کرتے نظر آئے وہیں ایک صارف نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بین الاقوامی پریکٹس ہے کہ کیبن کریو کو آرام کرنے کے لیے فائیو اسٹار ہوٹل نہیں دیے جاتے بلکہ رہائش کے لیے الاؤنس دیا جاتا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1811292480047923421
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Photo hi jhooti hai, Air India has never flown the double decker Airbus A380 and since A380 production has stopped it never will, unless it purchases a used one from another airline.
 

Back
Top