اہم دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپی، نادرا نے خبر دار کر دیا

4nadrakhhsbardarahootooopy.png

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا) نے اہم دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپی بنانےکو خطرناک قرار دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی شناختی کارڈ، فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹس اور نادرا کی جانب سے جاری کی جانے والی دیگر دستاویزات کی غیر ضروری فوٹو کاپیاں بنانے سے گریز کیا جائے۔

https://twitter.com/x/status/1838202483253895425
نادرا کے مطابق زیادہ تر لین دین کیلئے صرف اصل دستاویزات کی ضرورت ہوتی ہے، شہری آسانی سے اصل دستاویزات یا نادرا کے جاری کردہ نمبرز پیش کرسکتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1838904183774420996
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اہم دستاویزات کی فوٹو کاپیاں صرف اسی وقت ضروری ہوتی ہیں جب ان دستاویزات کی آن لائن رسائی حاصل نا ہوسکے، غیر ضروری فوٹو کاپیاں بنانے سے سیکیورٹی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں اور غیر مجاز افراد ان کاپیوں کو غلط طریقے سے استعمال کرسکتے ہیں۔
 

Back
Top