
فارماسوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ اگلے مہینے سے ملک میں ادویات ملنا بند ہوجائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کے اجلاس میں فارماسوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے نمائندے نے بریفنگ دیتے ہوئے خبردار کہا کہ فروری کے مہینے ملک میں ادویات ملنا بند جائیں گی۔
ایسوسی ایشن کے نمائندے نے کمیٹی کو شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ادویات بنانے والی کمپنیوں کو درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی اور بتایا کہ حکومت نے فارما سوٹیکل کمپنیوں کی ایل سیز 100 فیصد بند کردی گئی ہیں، ہم 100 فیصد پیشگی ادائیگیاں کررہے ہیں پھر بھی ایل سیز نہیں کھل رہیں۔
ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ ہماری برآمدات 35 فیصد گرچکی ہیں، فروری میں ملک میں ادویات ملنا بند ہوجائیں گی،اگلے مہینے ہماری برآمدات صفر رہ جائیں گی، پاکستان میں فارماسوٹیکل کی 6 ارب ڈالر کی صنعت ہے ، ہمیں 96فیصد خام مال بیرون ملک سے امپورٹ کرنا پڑتا ہے، باقی کا 5 فیصد بھی بھارت سے آتا ہے۔
انہوں نے مزید کہ کمرشل بینک ہماری ایل سیزنہیں کھول رہے کہ ڈالر نہیں ہیں، ہم نے اسحاق ڈار کو خط بھی لکھا ہے مگر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، اس وقت ہماری 100 فیصد ایل سیز بند کردی گئی ہیں، ہم پیشگی ادائیگیاں کررہے ہیں مگر پھر بھی ہماری ایل سیز نہیں کھولی جارہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/jacindh111i1.jpg