
صحافی و ماہر معیشت علی خضر نے کہا ہے کہ اگلے کچھ ماہ کیلئے آپ کو وزیراعظم کے "گھبرانا نہیں ہے" کے مشورے پر عمل کرنا ہوگا کیونکہ یہ ایک مشکل مالی سال ہوگا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں صحافی و مالی معاملات کے ماہر علی خضر نے کہا کہ بین الاقوامی منڈیوں میں اشیاء کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث مقامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1443176699856887810
انہوں نے کہا کہ سیمنٹ کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں بھی 2 سے 3 ہفتوں کا انتظار کریں گی تاکہ روپے کی قدر مستحکم ہوجائے، تاہم اگر پاکستانی کرنسی مستحکم نہ ہوئی تو گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافے اور نئے ماڈلز کی لانچ میں تعطل کا امکان ہے۔
علی خضر نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف بھی بغیر اقدامات کے کسی قسم کا ریلیف دینے پر تیار نہیں ہوگا، بجلی ، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ لہذا عوام آئندہ چند مشکل مہینوں کیلئےتیار ہوجائیں اور انہوں نے گھبرانا نہیں ہے، مالی سال 2022 مشکل ہوگا مگر اس کے اگلے سال آسانیاں لیے ہوئے آئے گا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/RcfkRyw/12.jpg