
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی کو بیٹھ کر بات کرنے مشورہ دے دیا, رانا ثنا نے کہا ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہیں، اگر پی ٹی آئی کہتی ہے کہ 9 مئی سازش تھی اور وہ ملوث نہیں تو ثبوت لائیں اور آئیں بیٹھ کر بات کریں۔
ڈان نیوز کے پروگرام ’لائیو ود عادل شاہ زیب‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی اور ان کی جماعت کے دیگر لوگوں کی رہائی کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جواب میں عمران خان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے عمران خان پر کڑی تنقید کی انہوں نے کہابانی پی ٹی آئی پاکستان کے چہرے کو داغدار کرنے پر تلے ہوئے ہیں، ان کی یہ سوچ کہ وہ ہیں تو پاکستان ہے اور وہ نہیں تو پاکستان نہیں ہے تو اس سوچ سے انھیں نکلنا ہو گا۔
رانا ثنا نے کہا پی ٹی آئی نو مئی کے واقعات کو سیاسی احتجاج کا رنگ دینا چاہتی ہے اور کہتی ہے نو مئی سازش تھی اور وہ ملوث نہیں بلکہ یہ پلانٹ کیا گیا تو پھر ثبوت دیں کیونکہ ہمارے پاس بھی ثبوت ہیں,بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اپنے عمل کا مواخذہ اور حساب تو دینا چاہیے اور دینا ہو گا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو حق حاصل ہے کہ وہ باہر آنے کی پوری کوشش کریں، اسی طرح پراسیکیوشن کو بھی اپنے مقدمات کی پیروی کا حق حاصل ہے تاہم ان کے باہر آنے سے کوئی طوفان نہیں آجائے گا, ملکی مسائل کا حل صرف اور صرف مذاکرات ہیں۔ نو مئی میں جو انھوں نے لوٹ مار کی اور دفاعی اداروں پر حملہ آور ہوئے، لوٹ مار کی ملکی تنصیبات کو نقصان پہنچایا تو ہم اس میں ان کی کیا مدد کر سکتے ہیں۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعظم کی بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ کرلیا,اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہماری پارٹی اے پی سی میں شرکت کرے گی اور حکومت کا مؤقف سنے گی۔
https://twitter.com/x/status/1809639217712230657
https://twitter.com/x/status/1809642288940744930
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2ransankjsjsjmamy.png
Last edited by a moderator: