
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ "درمیانی ریاست کی کوئی اصطلاح نہیں ہوتی۔ یا تو ملک خودمختار ہوتا ہے یا پھر یہ کالونی بنا ہوتا ہے"۔
پیوٹن نے کہا کہ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ جو ملک کالونی بنے ہوتے ہیں ان کو کیا کہا یا سمجھا جاتا ہے مگر ایسے ممالک کی کوئی تاریخ نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ملک خودمختاری کے ساتھ اپنے فیصلے نہیں کر سکتا تو پھر اسے کالونی ہی کہا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1534978070293139456
روسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری پیغام میں صدر ولادیمیر پیوٹن کا بیان جاری کیا جو کہ انہوں نے ماسکو میں نوجوان کاروباری افراد کے ایک گروہ سے گفتو کرتے ہوئے دیا تھا۔
روسی صدر نے خود کو پیٹر دی گریٹ کے ساتھ تشبیہ دیتے ہوئے 18ویں صدی میں ہونے والی سویڈن کی جنگ کا ذکر کیا اور کہا کہ کیا آپ کو لگتا ہے کہ سویڈن سے لڑ کر پیڑ کچھ حاصل کر رہا تھا؟ وہ وہاں سے کچھ حاصل نہیں کر رہا تھا بلکہ وہ تو پیچھے ہٹ رہا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/putian-and-russia%20dcc.jpg