
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر کپتان سرفراز احمد نے سخت الفاظ میں خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتےہوئے خبردار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق کپتان سرفراز احمد نے خود پر تنقید کرنے والوں کو سخت لہجے میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں سابق کرکٹر توصیف احمد کو کوئی جواب نہیں دوں گا کیونکہ یہ بھی تو سیلکشن کمیٹی کا حصہ رہیں ہیں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ اگر میں نے بولنا شروع کیا تو کافی لوگوں کیلئے مشکلات کھڑی ہوجائیں گی اس لیے میں خاموش رہنے کو ترجیح دیتا ہوں۔
سرفراز احمد نے قومی کرکٹ ٹیم میں کم بیک سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ ہمارے لیے امید کی کرن ہے جس میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرکے قومی ٹیم میں واپس جگہ بناؤں گا۔
یادرہے کہ گزشتہ روز سابق کرکٹر توصیف احمد نے جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کو ایک بے اختیار کپتان قرار دیا تھا ، انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد نے اپنے اختیارات کا درست اور بروقت انداز میں استعمال نہیں کیااسی وجہ سے ان کے معاملات خراب ہوئے اور وہ اچھے کھلاڑی ہونے کے باوجود ٹیم میں اپنی جگہ برقرار نہ رکھ سکے۔
توصیف احمد نے اس انٹرویو کے دوران کہا کہ سرفرا ز احمد نے بطور کپتان اگر فواد عالم کو ٹیم میں شامل کرتے تو وہ کھیل سکتے تھے، مگر سرفراز نےان کی جگہ سعد علی کو ٹیم میں جگہ دی تھی، سرفراز نے بطور کپتان سارے فیصلے اچھے نہیں کیے ، خاص طور پر اپنے بیٹنگ آرڈر کو نیچے کرنے اور دوسروں کو اوپر کھلانے کا فیصلہ صحیح نہیں تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10sarfukhamoshi.jpg