
سینیئر تجزیہ کار اطہر کاظمی کہتے ہیں کہ اگر 14 ارب شہباز شریف اور انکے ملازمین کے اکاؤنٹ میں غلطی سے آگے اور یہ کہتے پیسہ انکا بھی نہیں تو وہ یہ پیسہ سیلاب فنڈ میں جمع کروا دیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دا ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے اطہر کاظمی نے کہا کہ اب لگ رہا کرپشن ریاست اور معاشرے کا مسئلہ ہی نہیں رہا، یہ مشرف صاحب یا میرے اور آپ جیسے لوگوں کا مسئلہ تو ہوسکتا ہے، لیکن ریاست کیلیے نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بھی اب کرپشن کے خلاف ایسا ردعمل نظر نہیں آتا، جب اسحاق ڈار جیسا شخص جو پانچ سال سے عدالتی مفرور ہوخصوصی طیارے میں بیٹھ کر پاکستان آئے، کتنے لوگ آپ کو باہر نظر آئے یا احتجاج کرتے نظر آئے۔
https://twitter.com/x/status/1580609188681502720
اطہر کاظمی نے کہا کہ لندن کی سڑکوں پر لوگ ان کے خلاف نعرے لگا لتیے ہیں، ان کا امریکہ میں تو استقبال ہوا لیکن پاکستان میں عوام احتجاج کیلئے نہیں نکلی،اب یہ سب نارمل ہوگیا ہے اسی طرح سے چیزیں چلتی رہیں گی۔
دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک حکام سے ملاقاتیں ہوئیں، اسحاق ڈار نے حکام کو پاکستان میں آنے والے سیلاب کی صورتحال سے آگاہ کیا،آئی ایم ایف کی ڈپٹی مینجنگ ڈاٹریکٹر سے ملاقات میں آئی ایم ایف پروگرام پر عمل درآمد کے لیے عزم کا یقین دلایا،اسحاق ڈار کی امریکی وزیر خزانہ کے مشیر سے بھی ملاقات ہوئی۔
Last edited: