وکیل و تجزیہ کار سعد رسول نے کہا ہے کہ اس وقت پی ٹی آئی مختلف پولز میں 70 فیصد مقبولیت حاصل کیے ہوئے ہے اسی وجہ سے فوری انتخابات نہ کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام اختلافی نوٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعد رسول نے کہا ہے کہ مختلف پارٹیاں اور ریاست کے دیگر عہدیداران پولز کرواتے ہیں، جتنے بھی پولز اب تک ہوئے ان میں تحریک انصاف کی مقبولیت 70 فیصد کے قریب ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی اس مقبولیت کو باقی سیاسی جماعتیں بھی تسلیم کرتی ہیں اسی لیے انہوں نے فوری طور پر انتخابات نہ کروانے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ سیاسی جماعتیں جانتی ہیں کہ مہنگائی بھی ہے، بجٹ بھی سر پر کھڑا ہے اور اس ساری صورتحال میں پاکستان تحریک انصاف کا بیانیہ عوام میں مقبول ہورہا ہے۔
سعد رسول نے کہا کہ انتخابات میں 5 سے 7 فیصد سے زیادہ دھاندلی کرنا مشکل ہوجاتا ہے، اس کے باوجود تحریک انصاف کو ضمنی انتخاب میں سیٹیں نکالنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ اگر حکومت وقت نے اس الیکشن میں تحریک انصاف کو ہرانا ہے تو اس کا ایک طریقہ یہ ہوگا جو سندھ میں دیکھا جارہا ہے کہ ریاستی مشینری کو پیچھے کردیا جائے اور دنگے فساد ہونے دیں، اورالیکشن کمیشن اس معاملے پر کوئی ایکشن نہ لے۔
سعد رسول نے کہا کہ اگر سندھ جیسے صورتحال پنجاب میں دیکھنے کو ملی تو تحریک انصاف ایک سیٹ بھی نہیں جیت پائے گی، چاہے ان کی مقبولیت کتنی ہی کیوں نا ہو، اگر انتخابات شفاف ہوئے تو تحریک انصاف کا الیکشن ہارنا بڑا مشکل نظر آرہا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/17saadanalyzinnielection.jpg