اڈیالہ جیل راولپنڈی: قیدی سے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا انکشاف

adialah111.jpg


اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ایک قیدی سے مںینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ایک قیدی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، متاثرہ شخص کی درخواست پر راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ قیدی کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ 18مئی کی رات11 بجے پیش آیا۔

آیف آئی آر کے متن کے مطابق قیدی کو جیل میں قید دیگر دو قیدیوں نے مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے اور متاثرہ قیدی کے میڈیکل کیلئے بھی جیل انتظامیہ سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں بھی اڈیالہ جیل کے 4 قیدیوں کے خلاف قتل اور زیادتی کی دفعات کے تحت 34 سالہ محمد سبیل کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا اور سبیل نامی نوجوان کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اگیا تھا۔

اڈیالہ جیل کی 10 نمبر چکی میں قید محمد سبیل کے ساتھ سزا پانیوالے دیگر قیدیوں نے دوران تفتیش بتایا کہ قیدی محمد وقاص، آصف، نقاش اور بلال نے سبیل کے ہاتھ اور پاؤں باندھ کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعدازاں کپڑے سے اس کا گلا گھونٹ کر ہلاک کردیا۔
 

M_Shameer

MPA (400+ posts)
اڈیالہ جیل میں ایک اور بھی بدکار قید ہے، اگر کہیں اس کے ساتھ چند لوگوں نے اندھیری رات میں اجتماعی بلاتکار کردیا تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا۔۔۔؟؟