اچھرہ بازار خاتون کو ہراساں کرنےکا معاملہ، مرکزی ملزم گرفتار

10کجکھکسجسجدھ.png

لاہور کے اچھرہ بازار میں خاتون کو ہراساں کرنے والے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے اچھرہ بازار میں خاتون کو متنازعہ لباس پہننے پر ہراساں کرنے والے مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، گرفتار ملزمان میں عادل علی، ندیم کمانڈو اور التمش شامل ہیں، ملزمان پر بازار میں جمع ہونے والے ہجوم کو بھی تشدد پر اکسانے کا الزام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر خاتون کو ہراساں کرنے، مارنے کی کوشش کرنے کے الزامات بھی عائد ہیں، ملزمان واقعہ کے روز روپوش ہوگئے تھے اوراپنےموبائل فون بند کردیئے تھے۔

تاہم آپریشنز و انویسٹی گیشن ونگز کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ لاہور کے اچھرہ بازار میں عربی خطاطی اور حروف کے پرنٹ والا لباس پہننے کر آنے والی ایک خاتون کو کچھ مذہبی انتہا پسند افراد نے توہین مذہب کا مرتکب قرار دے کر ہراساں کیا ، خاتون نے ایک دوکان کے اندر چھپ کر اپنی جان بچائی اور بعد ازاں پولیس ٹیم اور اے ایس پی شہر بانو نقوی نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو سنبھالا اور خاتون کی جان بچا ئی۔
 

Zoroo

Voter (50+ posts)
Drama
Jis ki baat ho rai wo us wqt police station Wali video mai wahen mood tha tou giriftar kisy kya 😵‍💫