
گزشتہ دنوں اپیکس کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان شدید تلخ کلامی ہوئی
آرمی چیف کی موجودگی میں وزیراعظم شہبازشریف نے جب کہا کہ 26 نومبر کو کوئی گولی نہیں چلی تو اس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا برہم ہوگئے اور شدید تلخ کلامی دیکھنے میں آئی۔۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے 13 لوگوں کی جانیں گئیں،کئی زخمی اور کئی لاپتہ ہیں اور آپ کہتے ہیں کہ گولی نہیں چلی۔
بعدازاں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے جیسے بات کی گئی وہ نامناسب ہے۔وزیراعظم کی جانب سے اس طرح کے بیانات قابل افسوس ہے اس ملک کے لوگوں پر گولیاں برسائی گئی
https://twitter.com/x/status/1875177139399721071
اس پر صحافی اسداللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم نے خوامخواہ 26 نومبر کی بات چھیڑی، اسکی ضرورت نہیں تھی، پتہ نہیں انہیں کیوں خیال آیا کہ اسکی وضاحت کرنی چاہئے۔انہوں نے خود سے کہہ دیا کہ 26 نومبر کو گولی نہیں چلی پتہ نہیں کیوں کہا؟ شاید شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار بننے کی کوشش کی۔گولی چلانے والوں کو خوش کرنا چاہتے تھے کہ دیکھو ہم آپکو ڈیفنڈ کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب شہبازشریف نے کہا کہ 26 نومبر کو کوئی گولی نہیں چلی تو علی امین گنڈاپور نے جواب دیا کہ 13 بندے مرے ہیں،ا تنے زخمی ہیں، اتنے غائب ہیں، پورا ڈیٹا علی امین گنڈاپور نے سامنے رکھا۔ اسکے بعد وزیراعظم سے تکرار ہوگئی کہ گولی نہیں چلی۔
https://twitter.com/x/status/1875364895719666059
اسداللہ خان نے کہا کہ وزیراعظم کو یہ کہنا ہی نہیں چاہئے تھا ، کیا ضرورت تھی اڑتا ہوا تیر بغل میں لینے کی۔ آپ خوامخواہ جو چیز موضوع بحث ہی نہیں ہے اس پر اکسارہے ہیں۔
صحافی عدیل سرفراز نے کہا کہ علی امین نے آرمی چیف کی موجودگی میں شہباز شریف کو کافی تلخ جملوں سے خاموش کروا دیا یہ ایک اشارہ ہے جس میں نون لیگ کے لیے کافی بڑا پیغام ہے۔ صوبے کے وزیراعلی کیونکہ اصل فارم 45 پر آیا ہے تو فارم 47 کے وزیراعظم کو ٹھیک ٹھاک سنائیں۔
https://twitter.com/x/status/1875239711373197761
سہراب برکت کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے جب پی ٹی آئی کی شہادتوں سے انکار کیا تو علی امین نے ٹھیک ٹھاک کلاس لی علی امین نے شہباز شریف کو کہا کہ تم ہوا میں باتیں کر رہے ہو ہمارے لوگ مرے ہیں ہم نے خود دفناۓ ہیں، جب تکرار زیادہ ہوا تو اسحاق ڈار نے بیچ میں پڑ کر کہا آگے بڑھتے ہیں مذاکرات کی طرف
https://twitter.com/x/status/1875257117361500329
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ganda1h1h22.jpg