
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی چال ناکام بنانے کیلئے حکومت بھی میدان میں آگئی اور کئی اہم فیصلے کرلئے۔
حکومت نے اپوزیشن کی جانب سے متوقع تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکمت عملی طے کرلی اور اپنی اتحادی جماعتوں کو ساتھ رکھنے کیلئے اہم فیصلے کرلئے ہیں۔ جس کے لئے حکومت نے اتحادی جماعتوں کے گلے شکوے اور تحفظات فوری دور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کیلئے حکومت نے وفاقی اور صوبائی کابینہ میں توسیع کرکے اتحادیوں کو راضی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے لئے اتحادی جماعتوں کے ارکان کو وزیر مملکت کا عہدہ دیا جائے گا، اتحادی جماعتوں سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان عوامی پارٹی، ایم کیوایم اور جی ڈی اے کو وزارتیں دے گی جبکہ انکے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے ترقیاتی فنڈز بھی دے گی۔
اس بارے وزیر اعظم نے قریبی رفقاء سے مشاورت مکمل کرلی ہے جبکہ تحریک انصاف کے ناراض اراکین کو بھی ساتھ رکھنے کیلئے انکے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی کرپشن اور کرپٹ خاندانوں کے خلاف ہے۔اتحادیوں اور ناراض اراکین کے تحفظات دور کئے جائیں گے
واضح رہے کہ بی اے پی، ایم کیو ایم و دیگر اتحادیوں نے حکومت سے وزارت کا مطالبہ کر رکھا تھا۔گزشتہ روز ق لیگ کے مشاورتی اجلاس میں فیصلے کرنے کا اختیار پرویزالٰہی کو دیدیا گیا ہے۔
ق لیگ کے مشارورتی اجلاس میں ق لیگی اراکین ملک میں جاری مہنگائی پر پھٹ پڑے اورپرویزالٰہی سےا پناکردار اداکرنیکا مطالبہ کیا۔ ق لیگی اراکین کاکہنا تھا ک آج پنجاب میں حالات پرویزالٰہی دور سے بہت بدتر ہوگئے تھے۔ پرویزالٰہی کی وزارت اعلیٰ کا دور ایک شاندار دور تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fi1i12h1h21.jpg