
سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کی زبان پھسل گئی اور وہ کہہ بیٹھے کہ ’’اپوزیشن شکست کھا چکی ہے‘‘۔
اس موقع پر حکومتی ارکان نے نعرے لگائے کہ ہاں اپوزیشن شکست کھا چکی ہے۔
اس پر چئیرمین سینٹ نے ہنستے ہوئے سوال کیا کہ اپوزیشن سشکست کھاچکی ہے؟ کیا کررہے ہیں؟
جس پر مولانا عبدالغفور حیدری نے فوری تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت شکست کھا چکی ہے، اعتراف کرے۔
اس پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے اور کہا کہ سچ آخرکار زبان پر آہی گیا، اب اپوزیشن کو مان لینا چاہئے کہ وہ شکست کھاچکی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1487377521519693826 https://twitter.com/x/status/1487417839128621058 https://twitter.com/x/status/1487364621627494400
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/garofi1i11.jpg