
جارجیا میں انتخابی تنازع اس وقت شدت اختیار کر گیا جب اپوزیشن جماعت کے ایک اہلکار نے الیکشن کمیشن کے سربراہ گیورگی کالادرویش پر دھاندلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے چہرے پر سیاہی پھینک دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گیورگی کالادرویش پارلیمانی انتخابات کے بعد نتائج کی توثیق کے عمل میں مصروف تھے۔ اپوزیشن کے اس اقدام کو شدید غصے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، جس میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا احتجاج کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں اپوزیشن کے اہلکار کو سیاہی پھینکتے اور سیکیورٹی عملے کو ان کے پیچھے دوڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس واقعے نے انتخابات کے بعد کے ماحول کو مزید کشیدہ کر دیا ہے، اور جارجیا میں سیاسی اختلافات میں شدت کی عکاسی کی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1858139730581618941
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/CMGN4W9/geo.jpg
Last edited by a moderator: