
وزیراعظم عمران خان نے سوال کیا ہے کہ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ ہماری حکومت عوام کی حمایت کھو چکی ہے تو وہ انتخابات سے خوفزدہ کیوں ہیں؟
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عام انتخابات کے مطالبے پر اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ردعمل حیران کن ہے، اپوزیشن مسلسل روتی دکھائی دے رہی ہےکہ حکومت ناکام ہوچکی ہے اور یہ عوامی حمایت کھو چکی ہے تو پھر اپوزیشن انتخابات سے کیوں بھاگ رہی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1510631544452370438
انہوں نے مزید کہا کہ جمہوری قوتیں ہمیشہ مینڈیٹ حاصل کرنے کیلئے عوام کے پاس جاتی ہیں، کیا یہ بہتر نہیں ہے کہ حکومت کی تبدیلی کیلئے بیرونی سازش کا حصہ بننے ، سیاسی وفاداریاں خریدنے کے بجائے پی ڈی ایم عام انتخابات کی آفر کو قبول کرلے؟
واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک مسترد ہونےکے بعد صدر مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پرقومی اسمبلی کوتوڑتے ہوئے وفاقی کابینہ کو بھی تحلیل کردیا ہے جس کے بعد ملک میں عام انتخابات ناگزیر ہوچکے ہیں مگر اپوزیشن جماعتیں اس پر رضامند نظر نہیں آرہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8imran%20khanreelection.jpg