اپوزیشن ارکان شہبازشریف کے اشارے کا انتظارکرتے رہ گئے ،حکومت بل پاس کرواگئی

shahbaz-sharif-ppp-ik-211jj.jpg


پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قبل قانونی ماہرین نے اپوزیشن کو اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا مشورہ دیا تھا مگر اپوزیشن نے اجلاس میں شرکت کی۔

نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے خصوصی نمائندے نعیم اشرف بٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بدھ کےر وز اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 2 ماہر قانون سینیٹرز فاروق ایچ نائیک اور رضا ربانی نے اپوزیشن کو اس مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا مشورہ دیا ۔

دونوں قانونی ماہرین نے مشورہ دیا کہ اپوزیشن الیکشن اصلاحات بل کے بائیکاٹ کا اعلان کردے، رضا ربانی نے کہا کہ اس قانون سازی کا حصہ بننے کے بعد اپوزیشن کیلئے عدالت میں اسے چیلنج کرتے ہوئے مشکلات پیش آئیں گی۔


جبکہ فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اپنی تقاریر کے بعد بل پیش ہونے سے پہلے ایوان سے واک آوٹ کردینا چاہیےتاہم قانونی ماہرین کی تجاویز سے مخالفت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ ابھی ہم سب ایوان میں جاتے ہیں وہاں میں تمام اپوزیشن کو واک آؤٹ یا بائیکاٹ سے متعلق فیصلے سے آگاہ کردوں گا۔

جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے اراکین ایوان میں پہنچ گئے اجلاس شروع ہوگیا اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین شہباز شریف کے اشارے کا انتظار کرتے رہے یہاں تک کہ تمام بل منظور ہوگئے ، ای وی ایم بل منظور ہونے کے بعد شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری ایوان سے واک آؤٹ کرگئے۔

https://twitter.com/x/status/1461282282178850822
اس موقع پر بھی تمام اپوزیشن اراکین کو ہدایات دی گئیں کہ تمام ارکان اسمبلی میں موجود رہیں اور وزیراعظم عمران خان کی تقریر نہ ہونے دیں۔
 

desan

President (40k+ posts)
Lifafa Media and Kleptocrats are panic stricken!!!

OIP.NoTmT86hNbvUC6TK5LNJagHaFj

This is called Deer in the Headlights!!!



Deer in the Headlights: In a state or manner of paralyzing surprise, fear, or bewilderment. Likened to the tendency of deer to freeze in place in front of an oncoming vehicle.
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
ہاہاہا….جب بھی الله چاہتے ہیں بڑے بڑوں کی مت مار دیتے ہیں
اب اس میں کیا ?
 

Back
Top