
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ میرے سینے میں بہت سے راز ہیں، جو راز ہی رہنے چاہیے،کسی کو امریکہ کا صدر بھی بنادیں تو انسان خوش نہیں ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے یہ بیان لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے دیا اور کہا کہ میں بہت سی کہانیاں ہیں جنہیں اگر کتاب کی شکل دوں تو ریکارڈ فروخت ہوگی، ایوان سے نکل کر بتاؤں گا یہاں کیسے آیا، میں نےسوچا ہے کوہ سلیمان سے 7 کلب کا سفر کے عنوان سے کتاب لکھوں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں وفود کو سرکاری خرچ پر بیرون ملک لے کر نہیں گیا، میرے خلاف کرپشن کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا، میں عمران خان کے حکم پر سیاست بھی چھوڑ سکتا ہوں، ایک اجلاس میں خود ہی عہدےسے مستعفیٰ ہونے کی پیشکش کی تھی، اس اجلاس میں کچھ مزید آپشنز پر بات نہیں ہوئی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ میری جماعت نے پرویز الہیٰ کو وزیراعلی نامزد کیا ہے میں ان کی کامیابی کیلئے کوشاں ہوں اور ان کی کامیابی یقینی بنا ؤں گا، پی ٹی آئی میں کوئی بزدار گروپ نہیں ہے میں عمران خان کا ہی سپاہی ہوں۔
ان کا مزید کہا کہ پارٹی اور ملکی مفادکو سامنے رکھ کر فیصلہ کیا،ارکان اسمبلی نے جتناپیار دیا میں وہ کبھی نہیں بھولوں گا، میرے دور میں جو کام ہوئے ان کی دستاویزی فلم جاری کی جائے گی،اپنے دور میں میں ارکان اسمبلی اور بیوروکریسی کو ساتھ لے چلا ہوں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9buzdarghairrasmigygtgy.jpg