اپنے بچوں کی فیس معاف کروانے والے احد چیمہ کتنے "غریب" ہیں؟

ashai11h12.jpg



احد چیمہ کے اثاثوں کی مختصر تفصیلات احد چیمہ کے پاس 1 کروڑ مالیت کی ایک عدد غیر رجسٹرڈ پراڈو، 2 ہنڈا سوک اور 2 ہنڈا سٹی گاڑیاں،،موضع کرباٹھ میں زرعی اراضی اور بیرون ملک پولٹری فارم اور امریکا کی میری لینڈ سٹیٹ میں احد چیمہ6 ایکڑ اراضی کے مالک ہیں۔ احد چیمہ نے اپنے بھائی احمد سعود چیمہ کے نام پر 2 لاکھ ڈالر امریکا بھجوائے۔

عارف والہ میں رانا احسان کے نام پر رجسٹرڈ کولڈ سٹوریج بھی احد چیمہ کی ملکیت ہے۔ احد چیمہ کی جانب سے سرگودھا میں بھی کرشنگ کا کاروبار بھی کیا جا رہا ہے۔ڈیرہ غازی خان میں پنجاب کالج کی برانچ میں 4 کروڑ کی سرمایہ کاری احد چیمہ نے کی۔ بیدیاں روڈ پر 15 کنال 5مرلہ اراضی کے مالک بھی احد چیمہ ہیں۔40 لاکھ مالیت کے 2 آئل ٹینکر احد چیمہ کی جائیداد میں شامل ہیں، جائیداد میں 2 کروڑ 40 لاکھ مالیت کی شہر میں اراضی بھی احد چیمہ کے نام پر موجود ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1772162968358129935
میزان بنک میں 30 لاکھ روپے انوسٹمنٹ بھی کر رکھی ہے۔ احد چیمہ نے سال 2017ء کی انکم ٹیکس ریٹرن میں ایف بی آر کے روبرو خود کواندرون ملک اربوں روپے مالیت کی 21 جائیدادیں جائیدادوں کا مالک بتایا ہے۔
https://twitter.com/x/status/998921915774447617
ریٹرن کے مطابق احد چیمہ، کوٹ مومن میں 20 کنال زرعی اراضی، بھیک احمد یار حافظ آباد میں 134 کنال 12 مرلہ اور 113 کنال 19 مرلے زرعی اراضی، لاہور کے کرباٹھ گائوں تحصیل کینٹ میں 2 کروڑ روہے سے زائد مالیت کے 3 کنال کے پلاٹ، لاہور کینٹ میں 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 8 کنال کے پلاٹ، موضع کرباٹھ لاہور کینٹ میں ہی کروڑوں روپے مالیت کی 28 کنال 28 مرلے زرعی اراضی، موضع کرباٹھ میں ڈیرھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 3 کنال کے پلاٹ، موضع جھلکے تحصیل ماڈ ل ٹائون لاہور میں 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 16کنال اراضی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1772301387738587607
ایل ڈی اے ایونیو ون میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے پلاٹ نمبر D 70۔1 کوآپریٹو سوسائٹی اسلام آباد کے بلاک ای میں 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے پلاٹ نمبر 71، بنک الفلاح ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی بیدیاں روڈ لاہو ر میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 2پلاٹ، سی ڈی اے اسلام آباد کے بلاک 143میں 50 لاکھ روپے زائد مالیت کے فلیٹ A1، 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ہل لاک ویواسلام آباد میں فلیٹ نمبر1004ڈی، ایف آئی اے ایمپلائز ہائوسنگ سکیم اسلام آباد میں لاکھوں روپے مالیت کے پلاٹ، فیدڑل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ فائونڈیشن (پی ایچ ایف) میں 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے پلاٹ، ایف آئی اے ایمپلائز ہاوسنگ سوسائٹی اسکام آباد میں قسطوں پرلئے گئے پلاٹ، ایف جی ای ایچ ایف جی، 13 میں بھی قسطوں پر لیے گئے۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

شریفوں اور زرداری کے سرکاری عہدوں پر براجمان تمام ہرکارے سرکاری مال کی چوریوں اور ڈکیتیوں میں ایک دوسرے سے بڑھ کر ایک ہیں . اپنے مالکوں کی طرح ان سب ڈاکوؤں میں نہ تو کوئی شرم ہے نہ کوئی حیا اور نہ ہی ملک سے کوئی وفاداری