اپنی نااہلی چھپانے کیلئے بجلی کمپنیوں کا صارفین کو ساڑھے 8 ارب کا چونا

bijlaih1h13.jpg

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں ہر طرح سے صارفین کو مشکلات میں دھکیل رہی ہیں, کمپنیوں نے لائن لاسز چھپانے کے لیے انوکھا انداز اختیار کرتے ہوئے صارفین کو ساڑھے 8 ارب کا چونا لگا دیا,گرڈ سے فیڈر کو موصول یونٹس کم ہیں جب کہ کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو بلنگ زیادہ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے لائن لاسز چھپانے کے لیے اس کا سارا ملبہ قانونی طریقے سے بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر ڈالتے ہوئے ان سے 8 ارب 44 کروڑ روپے سے زائد کی اوور بلنگ کی گئی۔

سب سے زیادہ اوور بلنگ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے کی گئی ہے جس کی مالیت 2 ارب 39 کروڑ سے زائد بنتی ہے۔لاہور اور اسلام آباد کی الیکٹرک کمپنیوں لیسکو اور آئیسکو نے اپنے صارفین سے اوور بلنگ کی مد میں تین ارب روپے سے زائد کی وصولی کی ہے۔

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اپنے صارفین کو ایک ارب 73 کروڑ، 20 لاکھ روپے سے زائد کا چونا لگایا جب کہ فیسکو، گیپکو، میپکو اور کیسکو نے بھی اوور بلنگ کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بجلی کمپنیوں کی انتظامیہ کی جانب سے لائن لاسز کے اعداد وشمار کو غیر شفاف ظاہر کرنے کے لیے صارفین پر اوور بلنگ کے ذریعے اربوں روپے کا بوجھ ڈالا گیا۔
 
انقلاب

Chief Minister (5k+ posts)

شاباش، اور چُو۔و ان نتھ لیگیوں اور قبروں کے پُجاریوں کو
 
Sarkash

Minister (2k+ posts)
Sharif Family making Pakistan Asian Tiger since 1981. Army making Pakistan "Islami Qila" since 1956.